اغواء کے بعد 3 بار بیچی جانے والی میٹرک کی 2 طالبات بازیاب

راولپنڈی : صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی سے اغواء کیے جانے کے بعد 3 بار بیچی جانے والی میٹرک کی 2 کو طالبات بازیاب کرالیا گیا ، پولیس نے مغوی طالبات کو بھکر سے بازیاب کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے 2 ماہ پہلے اغواء ہونے والی دسویں جماعت کی 2 طالبات کو بھکر سے بازیاب کروایا ہے ، جنہیں تھانہ رتہ امرال کی حدود ڈھوک حسو سے اغواء کیا گیا اور اغواء کے بعد دونوں طالبات3 مختلف جگہوں پر فروخت کی گئیں۔

اس حوالے سے راولپنڈی پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے میں ملوث 5 اغواء کاروں کو گرفتار کیا گیا ہے، ان اغواء کاروں کو خفیہ معلومات ملنے پر ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا ، گرفتار ملزمان لڑکیوں کےاغواء اور اس کے بعد انہیں فروخت کرنے کے دھندے میں ملوث پائے گئے۔.

اپنا تبصرہ بھیجیں