plane crash

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ ، پائلٹ شہید ہو گیا

مردان : مردان میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مردان میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوا۔
جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ شہید ہو گیا۔ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا جب حادثے کا شکار ہوا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے ائیرہیڈ کوارٹرز نے اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں