hidden camera

کراچی:خاتون کے باتھ روم میں خفیہ کیمرے لگا کر ویڈیوبنانے والاملزم گرفتار

کراچی : ایف آئی اے سائبرکرائم نے خاتون کے باتھ روم میں خفیہ کیمرے لگا کر ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ایف آئی اے سائبرکرائم نے دو کارروائیاں کیں جس کے دوران خاتون کے باتھ روم میں خفیہ کیمرے لگا کر ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ، جبکہ حیدرآباد میں لڑکی کے باتھ روم میں کیمرے لگا کر ویڈیو بنائی گئی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم لڑکی کو ویڈیوسے بلیک میل کررہا تھا جبکہ ملزم نے جعلی آئی ڈی بنا کر ویڈیوز بھی وائرل کی تھیں ، ملزم حمزہ کے قبضے سے موبائل اور ویڈیوز کاریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

ان کارروائیوں کے حوالے سے ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ایک اورکارروائی میں خاتون کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔ خاتون نے اپنی رشتہ دار لڑکی کی ویڈیووائرل کی تھی، متاثرہ لڑکی کے بہنوئی نے اس سے زیادتی کرنے کی کوشش کی اور اسی کوشش کے وقت ویڈیو بنائی اور نند نے متاثرہ لڑکی کی ان ویڈیوز وائرل کرکے لڑکی کو خاندان میں بدنام کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ اگست میں بھی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبرکرائم نے کارروائی کرتے ہوئے حیدرآباد سے سوشل میڈیا پر تصاویر سے سابقہ منگیتر کو بلیک میل کرنے والے نوجوان کو گرفتار کیا تھا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر عمران ریاض نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ملزم کے قبضے سے موبائیل فون اور ریکارڈ ضبط کرلیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم ایاز کے خلاف لڑکی کے بھائی نے شکایت درج ‏کروائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ملزم نازیبا تصاویر ایڈٹ کرکے وائرل کررہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں