اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اتوار کا دن خصوصی طور پر کورونا کی دوسری ڈوز لگوانے والوں کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کورونا ویکسین کی دوسری ڈوزلگوانے والے افراد کو اہم اطلاع دی اور کہا کہ وہ تمام افراد جن کی دوسری ڈوز کا مقرر وقت ہو چکا ہے وہ میسج کا انتظار کیے بغیر ویکسین سینٹر پہنچے اور ویکسین لگوائیں ، اتوار کا دن خصوصی طور پر دوسری ڈوز لگوانے والوں کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔
وہ تمام افراد جن کی دوسری ڈوز کا مقرر وقت ہو چکا ہے وہ ہفتے کے ساتوں دن میسج کا انتظار کیئے بغیر کسی بھی ویکسین سینٹر سے اپنی دوسری ڈوز لگوا سکتے ہیں
اتوار کا دن خصوصی طور پہ دوسری ڈوز کے لئیے مقرر ہے
— NCOC (@OfficialNcoc) September 4, 2021
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ملک میں ویکسینیشن کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے این سی او سی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کورونا ویکسین کی پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ42 سے کم کرکے 28 دن کردیا تھا۔