jacqueline fernandez

اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھی منی لانڈرنگ کیس میں پھنس گئیں

نئی دہلی: بھارت میں 200کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس میں سری لنکن نژاد بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے بھی دو روز قبل 5گھنٹے طویل پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ تاہم بتایا گیا تھا کہ جیکولین فرنینڈس اس کیس میں ملزم نہیں ہیں بلکہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے ان سے بطور گواہ بیان لیا گیا۔

اس حوالے سے خود جیکولین فرنینڈس کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کرنے والے اس گروہ نے انہیں اپنا شکار بنایا ۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ”اس گروہ کے ملزم کی طرف سے مجھے تحفے میں چاکلیٹ اور پھول ملتے رہے تاہم وہ شخص مجھے نام بدل کر یہ تحائف بھیجتا تھا۔میں اس کے جھانسے کا شکار ہوئی۔“


رپورٹ کے مطابق منی لانڈرنگ کرنے والا یہ گروہ چندر شیکھر نامی شخص شلا رہا تھا، جس پر بھارت کے الیکشن کمیشن کو رشوت دینے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ چندر شیکھر ہی اداکارہ کو تحائف بھیجتا رہا تھا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ”اداکارہ جیکولین ملزم سکیش چندرشیکھر کے ریڈار پر تھی،


جو کہ اس گروپ کا ماسٹرمائنڈ ہے۔ اداکارہ اس کیس میں ملزمہ نہیں ہے بلکہ اس نے چندر شیکھر کے خلاف بطور گواہ بیان دیا ہے۔“ ذرائع کا کہنا تھا کہ 36سالہ اداکارہ نے اپنے اس بیان میں ملزم کے خلاف انتہائی اہم معلومات دی ہیں۔ذرائع کے مطابق چندر شیکھر نے بالی ووڈ کے ایک اور چوٹی کے اداکار کو بھی نشانہ بنایا، تاہم سکیورٹی وجوہات کی بناءپر اس اداکار کا نام ظاہر نہیں کیا جا سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں