لاہور:ایس ایس پی ریلویز پولیس ملک محمد عتیق کا ریلوے اسٹیشن کا دورہ

لاہور(عتیق الرحمن نواءے جنگ)ایس ایس پی پاکستان ریلویز پولیس لاہور ڈویژن ملک محمد عتیق نے ریلوے اسٹیشن لاہور کا دورہ کیا۔اس موقع پر ملکی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ریلوے اسٹیشن لاہور نے شو آف فورس کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ ایس ایس پی ریلویزلاہور نے ریلوے اسٹیشن لاہور پر سکیورٹی انتظامات سمیت کرونا ایس او پیز کا بھی خصوصی جائزہ لیا۔ایس ایس پی ریلویزلاہور نے ریلوے مسافروں کو کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی۔

میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی ریلوے لاہور کا کہنا تھا کہ ڈپٹی انسپکٹر نارتھ جنرل پاکستان ریلویز پولیس وقار عباسی کی خصوصی ہدایات پر ریلوے کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور ریلوے مسافروں اور ریلوے تنصیبات کوہر ممکن تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔ ایس ایس پی ریلویزلاہور کامزید کہنا تھا کہ ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے نیزریلوئے اسٹیشن لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کا بھی معائنہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں