کراچی:خالی سکول کے اندر گیند لینے کے لیے جانے والا 4 سالہ بچہ زیادتی کا نشانہ بن گیا

کراچی: کراچی میں ایک اور بچہ درندگی کا نشانہ بن گیا۔بچہ خالی سکول کے اندر گیند لینے گیا تھا جہاں چوکیدار کے بیٹے نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں چار سالہ بچے سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ بچہ کھیل رہا تھا کہ اُس کی گیند اسکول کے اندر چلی گئی، بچہ خالی اسکول کے اندر گیند لینے گیا جہاں موجود چوکیدار کے بیٹے نے بچے کے ساتھ زیادتی کی۔

متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،والد کا کہنا ہے کہ وہ اسکول کے قریب کرائے کے گھر میں رہتے ہیں، میرا بیٹا دیگر بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا۔والد کے مطابق اسی دوران گیند اسکول کے اندر گئی تو بیٹا لینے اندر چلا گیا جہاں اسکول چوکیدار کے بیٹے نے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے بچے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں