طالبان نے خون بہائے بغیر کابل کا کنٹرول سنبھال لیا ہے.پروفیسر محمد ابراہیم

شہدادپور (رپورٹ عباس رضامحمدانی نمائندہ نوائے جنگ برطانیہ/لاہور)عالمی خدشات بے بنیاد ہیں ، افغان طالبان نے خون بہائے بغیر کابل کا کنٹرول سنبھال لیا ہے

عالمی خدشات بے بنیاد ہیں ، افغان طالبان نے خون بہائے بغیر کابل کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ، کابل ایئرپورٹ امریکہ کے کنٹرول میں ہے امن و امان کی ذمہ داری بھی انہیں کی ہے ان خیالات کا اظہار سابق سینیٹر پروفیسر محمد ابراہیم نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس سے قبل انہوں نے شہدادپور میں یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کرتے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں امن اور سکون اور خوشحالی صرف اور صرف نظام اسلام اور قانون اسلام پر عمل پیرا ہونے میں چھپا ہوا ہے۔

پاکستان کی عوام نے پاکستان کی ساری پارٹیوں کو بار،بار آزما کر دیکھ لیا مگر پاکستانی عوام اور پاکستان کو موجودہ حکومت سمیت ماضی کے سب حکمرانوں نے سوائے بدحالی بد امنی اور بے روزگاری اور بھاری سے بھاری قرضوں کی زنجیروں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ پاکستان اور پاکستانی عوام کے جسم اور روح پر گزشتہ 74 سالوں سے لگنے والے زخموں کا مرہم اور محرومیوں کا حل اور روشن مستقبل کی کنجی جماعت اسلامی پاکستان کے درویش صفت اور نیک اور صالح اور ایماندار اور نڈر اور غیور قیادت کے پاس ہے۔ اس لئیے پاکستانی عوام کو اپنی اور ملک کی باگ ڈور جماعت اسلامی کے حوالہ کر کے اپنی اور پاکستان کی بگڑی ہوئی تقدیر کو بدلنا ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی 3 سالہ دور حکومت کے انتہائی بیڈ گورننس والے انداز حکومت کی وجہ پاکستان اور پاکستانی عوام پر اپنا حق حکومت بری طرح کھو چکی ہے۔ موجودہ حکومت عوام کی خودساختہ اور خوش فہمی والی امیدوں اور ارمانوں پر اپنے 3 میں بہت بری پانی پھیر کر رکھ دیا ہے۔عوام ملک اور حکومت کی مجموعی طور پر پریشان کن ، تباہ حالی اور بے یقینی کی بدترین صورت حال سے ہسخت پریشان اور تشویش کا شکار ہے۔

موجودہ پریشان حالات میں عوام کے پاس اب جماعت اسلامی پاکستان کے سوا کوئی دوسرا حل نہیں کیونکہ عوام نے سب کو آزما لیا ہے اب کے عوام بھاری اکثریت کے ساتھ جماعت اسلامی پاکستان کو اپنی ووٹ کی قوت دے کر دیکھ لے۔انشاء اللہ جماعت اسلامی پاکستان کی درویش صفت قیادت عوام اور پاکستان کو مایوس نہیں کرے گی

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی رفیق منصوری امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ آصف محمود قریشی,ارشد خاصخیلی و دیگرنے بھی خطاب کیا ۔۔۔کنونشن میں جماعت اسلامی شہدادپور شعبہ خواتین کی کارکنان شہداء کے اھل خانہ سمیت.مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان صحافیوں ،مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی کثیر تعداد شریک تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں