لاہور؛ چنگچی رکشہ میں لڑکی کا بوسہ لیکر فرار ہونیوالے ملزم کا خاکہ جاری

لاہور : پولیس نے لاہور میں چنگچی رکشہ میں لڑکی کا بوسہ لے کر فرار ہونے والے ملزم کا خاکہ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سیف سٹی کیمروں اور موبائل ویڈیوز میں ملزم کی شناخت سامنے نہیں آ سکی تھی جس کی بناء پر اب لاہور پولیس نے 14 اگست کو چنگچی رکشہ پر خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کا خاکہ جاری کردیا ، جس کے بعد ملزم کا خاکہ شہر کے تمام تھانوں کو بھجوادیا گیا ہے ، جس کے ساتھ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی عمر 20 سے 25 سال ہے۔

دوسری طرف لاہور پولیس نے چنگچی رکشہ میں خواتین سے بدسلوکی کی ویڈیو بنانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے لاری اڈا کے قریب چنگچی رکشے میں سوار خاتون سے دست درازی کی ویڈیو بنانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ، گرفتار ملزمان عبدالرحمان عرف زبیراور عرفان حسین کا تعلق منڈی فیض آباد ننکانہ سے ہے ، ملزمان نے ویڈیو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرنے کیلئے بنائی تھی ، ملزمان راوی روڈ پر فیملیز کے ساتھ آنے والی خواتین کے ساتھ چھیڑخانی کرتے رہے اور ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرنے کیلئے متعدد خواتین کی ویڈیوز بھی بنائیں۔

واضح رہے یوم آزادی کے موقع پر ممکنہ طور پر لاہور کی شاہراہ پر لڑکی سے بدسلوکی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ، جس میں چنگچی رکشے میں بیٹھی دو لڑکیاں جاری رہیں تھیں کہ شاہراہ پر نوجوان لڑکے بھی ہُلڑ بازی کررہے تھے ، ایسے میں لڑکے رکشے میں بیٹھی لڑکیوں پر جملے بھی کس رہے تھے ، تاہم اسی دوران ایک نوجوان ہلڑبازی کرتے ہوئے چنگچی رکشے پر چڑھ کرایک لڑکی کو زبردستی بوسہ کرتا ہے اور فرار ہوجاتا ہے ، اس پر لڑکی ہکا بکا رہ گئی اور رکشے میں بیٹھی دوسری لڑکی چپل اتار انہیں اپنی طرف آنے سے روکتی ہے ، اس افسوسناک منظر کو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں