ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک فیکٹری سے 13 مزدوروں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں

کراچی میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی، 13مزدور جاں بحق

کراچی : کراچی مہران ٹاؤن میں واقع کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی۔تفصیلات کے مطابق کورنگی مہران ٹاؤن میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی۔آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں اور واٹر ٹینکر آگ بھجانے میں مصروف ہیں۔ساڑھے تین گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک فیکٹری سے 13 مزدوروں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں،فیکٹری سے مزدوروں کی جھلسی ہوئی لاشیں ملیں۔پانچوں مزدوروں کی لاشیں فیکٹری کی دوسری منزل سے نکالی گئی ہیں۔ آتشزدگی کے باعث 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق فیکٹری میں 20 سے زائد افراد کے موجود ہونے کا خدشہ ہے۔فیکٹری میں متعدد افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ تیسرے درجے کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں