لاہور میں ایک اور افسوسناک واقعہ، رکشہ ڈرائیور کی ساتھیوں سمیت خاتون سے اجتماعی زیادتی

لاہور : لاہور میں ایک اور رکشہ ڈرائیور نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں ایک رکشہ ڈرائیور نے ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی۔متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان نے نوکری کا جھانسہ دے کر بلوایا۔

ملزم رکشے میں بٹھا کر ناچ گھر گراؤنڈ لے گیا جہاں اس کے ساتھی پہلے سے موجود تھے۔گراؤنڈ میں موجود ایک ملزم نے بچی چھیین کر اسے یرغمال بنا لیا۔مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دو سال کی بچی پر پستول تان کر مجھے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کے کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں