لاہور میں بہتر سفری سہولیات کیلئے ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا فیصلہ

لاہور :پنجاب حکومت نے لاہور میں بہتر سفری سہولیات کیلئے ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اصولی منظوری دے دی ، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے حکومت سے 49 بسوں کی خریداری کے لیے 37 کروڑ روپے کا فنڈ جاری کرنے کی استدعا کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب اور لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کی منصوبہ بندی مکمل کرلی ،

جس کے تحت 37 کروڑ روپے مالیت سے 49 ڈبل ڈیکر بسیں خریدی جائیں گی اور ڈبل ڈیکر بسوں سے شہر میں ٹریفک مسائل میں کمی آئے گی ، اس ضمن میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز کے اجرا کی درخواست کردی گئی ہے جس میں پنجاب حکومت سے 37 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں ، جس کے بعد شہر میں باقاعدہ ورکنگ بھی ہوگی کہ کن روٹس پر یہ سروس شروع کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں