لاہور میں ماں، بیٹی سے زیادتی واقعے کے بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

لاہور میں ماں، بیٹی سے زیادتی واقعے کے بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

لاہور :لاہور میں ماں، بیٹی سے زیادتی واقعے کے بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں رات گئے ایک رکشہ ڈرائیور اور اس کے قریبی ساتھی نے بیرون شہر سے لاہور پہنچنے والی ماں بیٹی کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ پولیس نے اس واقعہ میں ملوث رکشہ ڈرائیور عمر فاروق کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ۔

اب ماں، بیٹی سے زیادتی واقعے کے بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔ ۔فوٹیج میں ماں بیٹی کو مدد کے لیے سڑک پر بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔ماں بیٹی نے بھاگ کر قریبی مدرسے میں پناہ لی۔مدرسے کے عملے نے متاثرہ خواتین کو پناہ دے کر پولیس کو بلایا۔خواتین اس موقع پر بہت زیادہ گھبرائی ہوئی تھیں۔

لاہور: ماں، بیٹی سے زیادتی واقعے کے بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی#GNNUpdates #GNN pic.twitter.com/lqMhlTNHZI

— GNN (@gnnhdofficial) August 25, 2021

۔قبل ازیں پولیس نے دو اوباش افراد کی زیادتی کا نشانہ بننے والی ماں بیٹی کا میڈیکل کروایا جس میں خواتین سے زیادتی کی تصدیق ہوئی۔

متاثرہ ماں بیٹی کی جانب سے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق وہ گزشتہ رات 10 بجے بیرون شہر سے جناح ٹرمینل بس سٹینڈ ٹھوکر نیاز بیگ پہنچی جہاں 34 سالہ خاتون اور اس کی 15 سالہ بیٹی نے صدر لاہور کینٹ جانے کے لئے 2 سے 3 رکشہ ڈرائیورں سے بات چیت کی جس پر ملزم عمر فاروق سے بات کرنے پر اس نے ماں بیٹی سے 1 ہزار روپے کرائے کامطالبہ کیا اور بات چیت کے بعد کرایہ 700 روپے طے ہوگیا دونوں ماں بیٹی رکشے میں صدر کینٹ جانے کے لئے تیار ہوگئی رکشے چلتے ہی ایک اور شخص رکشے میں سوار ہوگیا۔

ماں بیٹی کے احتجاج پر ملزم عمر فاروق نے کہا کہ وہ اس کا دوست ہے اور کے ساتھ جانا چاہتا ہے ملزم عمر فاروق نے رکشے کو کینال روڈ پر لیجانے کی بجائے ایل ڈی اے سٹی کی جانب لے گیا وضاحت طلب کرنے پر رکشہ ڈرائیور ملزم عمر فاروق نے ماں بیٹی کو بتایا کہ وہ شارٹ کٹ راستے کے ذریعے صدر جا رہے ہیں۔

ملزمان ماں بیٹی کو جناح ایونیو کے ایک بلاک کے ویران علاقے میں لے گئے جہاں ملزمان نے پستول نکال کر ماں بیٹی پر تشدد کیا اور انہیں اپنی حوس کا نشانہ بنایا متاثرہ خاتون کے مطابق اس دوران انہوں نے بہت شور مچایا لیکن ویران علاقہ ہونے کی وجہ سے ان کی آواز کسی تک نہ پہنچی اسی دوران ایک گاڑی جائے وقوعہ کی طرف آتی ہوئی دکھائی دی جسے دیکھ کر ملزمان ڈر گئے اور وہ اپنا رکشہ جائے وقوعہ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں