منصوبہ وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے اشتراک سے شروع کیا جا رہا ہے

حکومت کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ایک اور شاندار اسکیم کا اعلان

اسلام آباد : حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ایک اور شاندار اسکیم کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان جمعہ کے روز اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ’روشن اپنا گھر‘ پروگرام کا افتتاح کریں گے ، جس کے تحت اوورسیز پاکستانی گاڑی کے ساتھ گھر بھی خرید سکیں گے۔ اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سینیٹر فیصل فیصل جاوید نے بتایا کہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے روشن اپنا گھر پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ، وزیراعظم عمران خان جمعے کو یہ منصوبہ لانچ کریں گے ، یہ منصوبہ وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے اشتراک سے شروع کیا جا رہا ہے ، جس کے تحت اوورسیز پاکستانی گاڑی کے ساتھ گھر بھی خرید سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں