کراچی:سی ویو پر پھنسے جہاز کا معاملہ ، پورٹ اینڈ شپنگ انتظامیہ کے صبر کا پیمانہ لبریز

کراچی : صوبہ سندھ کے داراؒھوکمت کراچی کے ساحل پر ایک ماہ سے پھنسے بحری جہاز کے معاملے پر پورٹ اینڈ شپنگ انتظامیہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ نے کہا ہے کہ اب سیلویج کمپنی کو جہاز نکالنے کے لیے 2 سے 3 دن کا وقت دیا جائے گا ، اگر کمپنی آئندہ تین روز تک بھی جہاز نہ نکال سکی تو پھر جہاز کے مالک کے خلاف قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا اس کے علاوہ کمپنی کے پلان کے اجازت نامے کی بھی تحقیقات کی جا سکتی ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ بحری جہاز کی مالیت 2 ملین ڈالر کے قریب ہے، جس کو ریت سے نکالنے کے لیے غیر ملکی ایکسپرٹ نے ایک ملین ڈالر کا تقاضا کیا لیکن جہاز کے مالک نے ناتجربہ کار کمپنی سے رجوع کر لیا اور جہاز کے مالک نے شپنگ ایجنٹ کے ذریعے سی میکس کو ہائر کیا جب کہ سی میکس کے پاس اس طرح کے جہاز نکالنے کا کوئی تجربہ نہیں ہے ، جس کی وجہ سے سی میکس نے بھی جہاز کو نکالنے کے لیے ایان شپنگ کو ٹھیکہ دے دیا ، جس کا تعلق گڈانی سے ہے جہاں ایان کمپنی جہاز توڑنے کا کام کرتی ہے اور ریت سے جہاز نکالنے کا اس کے پاس کوئی تجربہ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں