راولپنڈی کے مدرسے میں طالبہ سے زیادتی کیس میں مہتمم کی ضمانت منظور

راولپنڈی : راولپنڈی کے مدرسے میں طالبہ سے زیادتی کیس میں مہتمم کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پیر ودھائی کے مدرسے میں طالبہ سے زیادتی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی۔ملزم مفتی شاہنواز کو پولیس نے علاقہ سول جج نوشین زرتاج کی عدالت میں پیش کیا۔

سول جج نوشین زرتاج نے تفتیشی ٹیم کی ڈی این اے ٹیسٹ کی درخواست منظور کرتے ہوئے طالبہ کے ڈی این اے ٹیسٹ کا حکم دے دیا۔ مدرسہ کے مہتمم مفتی شاہنوار کی گرفتاری سے بچنے کے لیے مزاحمت کے مقدمہ میں 50ہزار روپے کی ضمانت منظور ہو گئی ہے۔عدالت نے ایک مقدمے میں ملزم کی ضمانت منظور کی۔ڈیوٹی سول جج نے مفتی شاہ نواز کے خلاف زیادتی کیس میں جے آئی ٹی کا حکم دیتے ہوئے تفیشی آفیسر سب انسپکٹر کو تفتیش کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے کہا کہ یہ ایک سنگین جرم ہے۔اس کی تفتیش صرف جے آئی ٹی کر سکتی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سول جج نوشین زرتاج نے پولیس کی ملزم کو گرفتار کرنے کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کر دی ۔عدالتی فیصلے سے پولیس میں کھلبلی مچ گئی۔تفتیشی ٹیم، ایس ایچ او، ایس پی ایس پی انوسٹی گیشن دفتر پہنچ گئے جہاں گرفتار ملزم مفتی شاہنوار کی گرفتاری برقرار رکھنے یا رہا کرنے کا حتمی فیصلہ ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں