چنگی رکشہ میں خاتون سے شرمناک حرکت کرنے والا ملزم بچ نہیں پائے گا

لاہور : ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ چنگی رکشہ میں خاتون سے بدسلوکی کرنے والا ملزم جلد گرفتار کرلیا جائےگا، ایسی شرمناک حرکت کرنے والا بچ نہیں پائے گا، واقعے کی سائنسی بنیاد پر تحقیقات کرائی جائیں گی۔ یوم آزادی پر چلتے چنگچی رکشہ میں خاتون سے بدسلوکی سے متعلق اپنے ردعمل میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ چنگی رکشہ میں خاتون سے بدسلوکی کرنے والا ملزم جلد گرفتار کرلیا جائےگا۔

واقعے کی سائنسی بنیاد پر تحقیقات کرائی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ اقبال پارک واقعے میں بھی 20 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جس کی شکل ویڈیو میں واضح ہے وہ بچ نہیں پائے گا۔ پی ٹی آئی حکومت میں کسی پر بھی ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر ممکنہ طور پر لاہور کی شاہراہ پر لڑکی سے بدسلوکی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ چنگچی رکشے میں بیٹھی دو لڑکیاں جاری رہیں تھیں کہ شاہراہ پر نوجوان لڑکے بھی ہُلڑ بازی کررہے تھے۔ ایسے میں لڑکے رکشے میں بیٹھی لڑکیوں پر جملے بھی کس رہے تھے، تاہم اسی دوران ایک نوجوان ہلڑبازی کرتے ہوئے چنگچی رکشے پر چڑھ کرایک لڑکی کو زبردستی بوسہ کرتا ہے اور فرار ہوجاتا ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں