نوجوان زنانہ لباس پہن کر بازار میں گھومنے لگا، فحش گانے بھی گاتا رہا

ننکانہ صاحب:ننکانہ صاحب میں زنانہ لباس پہن کر گھومنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان زنانہ لباس پہن کر بازار میں گھوم رہا ہے جب کہ اس موقع پر لوگوں کا رش بھی ہے اور خواتین بھی بازار میں موجود ہیں۔نوجوان کی اس حرکت پر وہاں موجود کئی لوگوں کی جانب سے ناپسند کیا گیا اور پولیس میں شکایت بھی درج کروا دی جس میں ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

واقعے کے خلاف درج مقدمے میں بتایا گیا کہ محمد عمران نامی نوجوان بازار میں عورتوں کا لباس پہن کر گھومتا رہا جب کہ اس کے دوست ویڈیو بناتے رہے۔اس موقع پر نوجوان فحش گانے بھی گنگا رہا تھا جبکہ بازار میں عورتوں کا کافی رش تھا جو وہاں روزمرہ کی خریداری کر رہی تھیں۔
ملزمان کی جانب سے اس سے قبل بھی اس طرح کی حرکات کی گئیں،پولیس کو دیکھ کر ملزمان تنگ گلیوں سے ہوتے ہوئے فرار ہو گئے۔

درخواست گزار کی جانب سے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کرنے کی اپیل کی گئی تھی تاکہ آئندہ اس طرح کے مزید واقعات نہ ہوں۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے اس سے قبل کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں بغیر پینٹ کے برقعے میں ملبوس شخص گھس آیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں