مینار پاکستان واقعے پر لاہور پولیس کے 4 اعلیٰ افسران کو معطل کر دیا گیا

لاہور : مینار پاکستان واقعے پر لاہور پولیس کے 4 اعلیٰ افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گریٹر اقبال پارک واقعے کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت،انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس کی کوتاہیوں اور غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ واقعے کے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔جس کے بعد وزیراعلیٰ نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، ایس ایس پی آپریشنز لاہور اور متعلقہ ایس پی کو معطل کر دیا۔ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان کے مطابق واقعے میں ملوث 20 سے زائد ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

سول اور ملٹری ادارے اس واقعے میں حکومت کے ساتھ تفتیش میں شریک ہیں۔۔دوسری جانب ملزمان کی گرفتاری اور شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔بتایا گیا ہے کہ گریٹر اقبال پارک میں سیف سٹی کے کیمرے بھی خراب نکلے۔ ذرائع کے مطابق کیس کی تفتیش میں سیف سٹی کے کیمرے پولیس کیلئے معاون ثابت نہ ہو سکے جس کے بعد پولیس سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیوز کی مدد سے ملزمان کو شناخت کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں