وزیراعلیٰ پنجاب کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

لاہور: اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیراعلیٰ کی اہلیہ عالمی وباء کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے سردار عثمان بزدار 14 اگست کے موقع پر ہونے والی پرچم کشائی کی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے ان کی جگہ سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان پرچم کشائی کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور ان کے پی ایس او حیدر علی کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا جب کہ چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے ، ان سمیت 7 افراد نے بہاولپور کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ساتھ طیارے میں سفر بھی کیا تھا۔

کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر چیف سیکرٹری نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا جس کے بعد انہوں نے خود کو تمام تر سرگرمیوں سے الگ کر لیا اور انہیں بہاولپور سے لاہور روانہ کر دیا گیا جہاں وہ قرنطینہ اختیار کریں گے۔

چیف سیکرٹری کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے ساتھ طیارے میں سفر کرنے والی شخصیات وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت ، سی ایس او ، پی ایس او کے ٹیسٹ کروائے گئے جن میں سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور ان کے پی ایس او حیدر علی کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آ گئی ہیں تاہم پنجاب کے وزیراعلیٰ کی اہلیہ عالمی و باء کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے سردار عثمان بزدار 14 اگست کے موقع پر ہونے والی پرچم کشائی کی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے ان کی جگہ سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان پرچم کشائی کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں