polio worker

لاہور:اوباش پولیو ورکر کو زبردستی گھر کے اندر لے گیا

لاہور : لاہور میں شہری نے پولیو کے قطرے پلانے کے لیے آنے والی لڑکی کو گھر کے اندر گھسیٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے غازی آباد میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر شہری نے لیڈی پولیو ورکر کو گھر میں بند کر دیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔اقراء ماجد نامی پولیو ورکر نے ایف آئی آر بھی درج کروا دی ہے جس میں بتایا کہ اس نے پولیو کے قطرے پلانے کے لیے ایک گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا تو ایک شخص باہر نکلا اور اسے کھینچ کر اندر لے گیا اور مارنا شرووع کر دیا۔

اس دوران خاتون پولیو ورکر کے کپڑے بھی پھٹ گئے۔پولیس نے اطلاع ملنے پر تشدد، کار سرکار میں مداخلت سمیت چوری اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ پولیو ورکرز پر تشدد کا یہ پہلا واقع نہیں۔ 08 جون2021ء کو بھی بادامی باغ کے علاقے شہباز کالونی میں پولیو ٹیم کے ساتھ ناروا سلوک اور تشدد کا واقعہ سامنے آیا تھا۔

بتایا گیا تھا کہ بادامی باغ کے علاقے شہباز کالونی میںشاہد نامی شہری نے پولیو ٹیم پر تھوکا اور اس کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا،شاہد نے پولیو ورکر فضا بتول اور ملک عباس علی پر تشدد کیا جنہیں محلہ داروں نے ملزم سے بچایا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے ملزم شاہد کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا۔پولیس نے ملزم شاہد کے خلاف پولیو انچارج راوی زون تسلیم کنول کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں