پشاور میں شہری ڈراؤنا ماسک پہن کر بچوں اور خواتین کو ڈرانے لگ گیا

پشاور : ڈراؤنا ماسک پہن کر شہریوں میں خواف و ہراس پھیلانے والا شخص گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں شہری خوفناک ماسک پہن کر گھوم رہا تھا۔تھانہ یکادوس کی حدود میں نوجوان موٹرسائیکل پر خوفناک ماسک پہن کر گھوم رہا تھا۔پولیس نے خوف و ہراس پھیلاتے ہوئے اس نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

نوجوان راہ چلتے شہریوں اور بچوں کو ڈرا کر خوف پھیلا رہا تھا۔گرفتار نوجوان کا کہنا ہے کہ اس نے 14اگست کے لیے یہ ماسک خریدا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس سے قبل پشاور میں سال نو پر بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔ بھیڑیے کا ماسک پہن کر نیو ائیر نائٹ پر ڈرانے والا شخص گرفتار کر لیا گیا تھا۔
کیپٹل پولیس پشاور نے خواتین اور بچوں کو نیوائیرنایٹ پر بھیڑیے کا ماسک پہن کر ڈرانے والے نوجوان کو گرفتار کیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار نوجوان نیو ائیر کی رات کو پشاور کے مختلف علاقوں میں بھیڑیے کا ماسک پہن کر موٹرسائیکل پر خواتین اور بچوں کو ڈرا رہا تھا جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

نوجوان کا تعلق موتی محلہ سے تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نئے سال کی رات پ بھیڑیے کا مسک پہن کر لوگوں کو ڈرا رہا تھا۔ملزم کو تھانہ شاہ قبول میں رکھا گیا تھا۔نوجوان سے ماسک بھی برآمد کیا گیا تھا۔ملزم کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن پی پی سی 107کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔آج پھر پشاور میں ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے جہاں شہری خوفناک ماسک پہنے لوگوں کو ڈرا رہا تھا تاہم پولیس نے گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں