faisalabad

فیصل آباد میں کرنٹ لگنے سے دو لڑکیوں کی موت کا ڈراپ سین

مکوآنہ : فیصل آباد میں کرنٹ لگنے سے دو لڑکیوں کی موت کا ڈراپ سین ہو گیا ہے ، نوجوان لڑکیوں کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ، پولیس نے تدفین سے قبل لاشوں کو تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کروا لیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانے رضا آباد کی حدود میں دو لڑکیوں کے کرنٹ لگنے سے موت کا واقعہ سامنے آیا ، اہل خانہ لڑکیوں کو دفنانے کیلئے بھوانہ تحصیل لے گئے جہاں پولیس نے اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا اور لاشوں کو تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کروایا ۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ لڑکیوں کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ۔ لڑکی کی والدہ نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ دونوں لڑکیوں کو ان کے والد نے قتل کیا ہے ، قتل ہونے والی ایک لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیاہے ۔ والدہ نے بتایا کہ لڑکیوں کو قتل کرنے کے بعد ان کے والدین نے منہ بند رکھنے کیلئے کہا ۔ دونوں ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں ، پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں