nawaijang

لاہور کے میو اسپتال کے آرتھو وارڈ میں آگ گئی، مریض پھنس گئے

لاہور : لاہور کے میو اسپتال میں آگ بھڑک اُٹھی جس سے مریض اندر ہی پھنس گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہورکے میو اسپتال کے آرتھو وارڈ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں وارڈ میں موجود مریض پھنس گئے۔

ایم ایس میو اسپتال کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مریضوں کو دوسرے وارڈ سے باہر نکالا جا رہا ہے۔ وارڈ میں پھنسے مریضوں کو نکالنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق آگ آرتھو وارڈ کے ایکسرے روم میں لگی جس سے ایکسرے روم کی مشین اور کمرے کو نقصان پہنچا۔ آگ لگنے کے واقعہ کے بعد فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں آگ بُجھانے میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں