حکومت نے عید الاضحیٰ پر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے پاک فوج سے مدد لینے کا عندیہ بھی دیا اور کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے پاک فوج کی مدد لی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا کیسزمیں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔

احتیاط لازمی ہے، عیدالاضحیٰ کے موقع پر لاک ڈاؤن اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کا استعمال کیا جائے گا۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ احتیاط سے ہی کورونا کی وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے، کورونا ایس اوپیز پر عمل یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عید پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جائیں گے، ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے پاک فوج کی مدد لی جاسکتی ہے، سیاحتی مقامات پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے ویکسین لگوانا لازمی ہوگا، اورعید کی چھٹیوں میں سیاحت وہی کر سکے گا جو ویکسین لگوا چکا ہوگا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ملک میں کوروناویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے، ویکسین وافر مقدار میں موجود ہیں، 60 لاکھ ویکسین کی خوراکیں چند روز میں آنے والی ہیں، لوگ کورونا ویکسین لگوانے کو یقینی بنائیں۔ اسی کے ذریعے کورونا کے پھیلاؤ سے بچا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے عوام سے اپیل کی کہ ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں اور ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ہونے لگا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیال رہے کہ کورونا وائرس سے 15 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 597 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار 92 ہوگئی۔

طبی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہئیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں