کورونا کیسز میں اضافہ، حکومت کا ایک بار پھر پاک فوج کی مدد لینے کا فیصلہ

اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی مدد لی جاسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔گذشتہ کچھ دنوں میں کورونا کیسز اور اموات میں کمی دیکھی گئی تھی تاہم اب ایک بار پھر مختلف شہروں میں کیسز بڑھ رہے ہیں۔

لوگوں کی جانب سے بے احتیاطی بھی برتی جا رہی ہے،حکومت کی جانب سے ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لیے فوج سے مدد لینے پر غور کیا جا رہا ہے۔اسی حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی مدد لی جاسکتی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس سے 15 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 597 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار 92 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 808 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 48 ہزار 309، سندھ میں 3 لاکھ 47 ہزار 478، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 463، بلوچستان میں 27 ہزار 994، گلگت بلتستان میں 6 ہزار 904، اسلام آباد میں 83 ہزار 764 جبکہ آزاد کشمیر میں 21 ہزار 180 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 51 لاکھ 3 ہزار 802 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 15 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 13 ہزار 873 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 162 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب ملک بھر میں ویکسین کا عمل بھی جاری ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہئیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں