شھدادپور : جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کی ضلعی شوری کا اجلاس

شھدادپور (رپورٹ عباس رضامحمدانی نمائندہ نوائے جنگ برطانیہ/لاہور) جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کی ضلعی شوری کا اجلاس المرکز اسلامی شھدادپور میں ھوا جس میں ط صوبائی رھنما جماعتِ اسلامی سندھ طاہر مجید نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں ضلعی کی تنظیمی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل کے لائحہ عمل طے کیا گیا حافظ طاھر مجید نائب قیم جماعت اسلامی سندھ نے زمیداران سے خطاب کرتے ہوا کہا کہ اس ملک کی بقا اسلامی نظام میں ہے ملک کو اس وقت کرپٹ عناصر نے بلکل بد حال کر دیا ہے.

تمام ادارے کرپشن کی وجہ سے تباھ ہوکر رھ گئے ہیں. ان حالات میں پاکستان کا چلنا کسی معجزے سے کم نہی. عوام کو چاہیے کہ ان ظالم حکمرانوں کے خلاف جماعت اسلامی کا ساتھ دیں . اجلاس میں تمام تحصیلوں کی رپورٹس بھی پیش کی گئیں اجلاس میں امیر ضلع سانگھڑ رفیق منصوری, قیم جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ جناب عبدالغفور انصاری , مشتاق عادل , ارشد خاصخیلی ,راجہ وسیم, آصف محمود قریشی اور تحصیلوں کے دیگر زمیداران ے نے شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں