پوتے پوتیوں نے 70سالہ دادا کو دوبارہ دلہا بنا دیا

اسلام آباد : اسلام آباد میں پوتے پوتیوں نے اپنے 70سالہ دادا کو دوبارہ دلہا بنا دیا ، پروفیسر گلزار اہلیہ کے انتقال کے بعد تنہا زندگی گزار رہے تھے جس پر پوتے پوتیوں نے دادا جی کی دوبارہ شادی کا فیصلہ کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پروفیسر گلزار کے بچوں نے ان کیلئے رشتہ ڈھونڈنا شروع کیا تو انہیں نزہت یاسمین ملیں ، پروفیسر صاحب اور نزہت کی ملاقات کرائی گئی جس میں دونوںنے باہمی رضا مندی ظاہر کی جس کے بعد دونوں خاندانوں میں رشتے کی بات چلی اور یہ رشتہ طے پا گیا۔

شادی کے روز پروفیسر گلزار بیٹے ، بیٹیوں ، پوتے ، پوتیوں، نواسے اور نواسیوں کے ہمراہ دلہن لینے پہنچ گئے ، شادی کی تقریب خوب دھوم دھام سے ہوئی ۔ پروفیسر گزار احمد نے بتایا کہ ان کے علم میں بھی نہیں تھے کہ ان کے بچے اور آگے ان کے بچے پروفیسر صاحب کی شادی کیلئے سرگرداں ہیں ۔

ادھر نزہت یاسمین نے بتایا کہ ان کیلئے یہ رشتہ ان کی بہو نے پسند کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں