سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز، بختاور بھٹو خاوند کے ہمراہ کراچی پہنچ گئیں

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوئی جس کے بعد انہیں ڈاکٹرز کی ہدایات پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ والد کی طبیعت نا سازی پر ان کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری بھی شوہر کے ہمراہ فوراً دبئی سے کراچی پہنچ گئیں۔ جبکہ بلاول بھٹو زرداری بھی آصف علی زرداری کو اسپتال منتقل کیے جانے پر اسلام آباد سے فوری طور پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر پاکستان آصف زرداری کی طبیعت گذشتہ رات اچانک خراب ہوئی، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں ضیاء الدین ہسپتال لایا گیا جہاں سابق صدر آصف علی زرداری کا طبعی معائنہ کیا گیا ۔

سابق صدر کے معالجوں کے مطابق آصف علی زرداری کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔

ڈاکٹرز نے آصف زرداری کے بلڈ پریشر اور سینے میں تکلیف کی شکایت پر معائنہ کیا تھا۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو تی زبخار ہے اور ان کا شوگر لیول انتہائی کم ہوگیا ہے جس کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بجٹ سیشن میں شرکت اور عدالت میں پیشی کی تھکن کی وجہ سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کی طبعیت ناساز ہوئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ضیاء الدین اسپتال میں سابق صدر آصف علی زرداری کے ایک مرتبہ پھر سے مختلف ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں جبکہ اسپتال انتظامیہ نے اسپیسشلسٹ ڈاکٹرز کو بھی طلب کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں