شہدادپور:مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے دوسری یوم تاسیس کے موقع پر کیک کاٹاگیا

شہدادپور(رپورٹ عباس رضامحمدانی نمائندہ نوائے جنگ برطانیہ/لاہور)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے دوسری یوم تاسیس کے موقع پر کیک کاٹاگیا.مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی عھدیدار جناب واسومل کوٹوانی کا شہدادپور سید محلہ ریشم بازار کے صدر ایوب خلجی اور جنرل سیکریٹری اور شمع بوتیک کے اونر سعید بھاٸی اور انکی کابینہ نے والہانہ استقبال کیا.

اس موقع پر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی دوسرے یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا آخر میں واسومل کوٹوانی نے تمام یونین کے عھدیدران کا شکریہ ادا کیا اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوا ہے .شہدادپور کے تاجر متحد ہیں اور چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کےتاجر بھی آپ لوگوں کیساتھ ہیں. آج پورے ملک کی سب سے بڑی تنظیم کاحصہ بنیں.
ماضی میں چند مفاداتی ٹولوں نے تاجروں کے مفاد کی بجائے اپنے مفادات کو ترجیح دی . مرکزی تنظیم تاجران آپ تاجر حضرات کیساتھ ہیں. سیدمحلہ یونین نے باقاعدہ طور مرکزی تنظیم تاجران پاکستان میں شمولیت کا اعلان کیا . مرکزی تنظیم تاجران شہدادپور کے ذمہ داروں میں محمدفیصل بھٹی,شوکت علی ملک,عباس رضا محمدانی, محسن نربان ,امان ناگرہ, وقاص نربان ودیگر رہنماوں نے شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں