HAREEM SHAH

حریم شاہ کی شادی کا معاملہ ابھی تک پھیکا نہ پڑا

کراچی : وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاکر نے شوبازی کی ہے، عورت قابل احترام ہیں ایک سازش کی گئی عنقریب بے نقاب ہو گی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ فردوس شمیم کا استعفی دینے کا اعلان ساتھیوں کے روئیے کی وجہ سے ہے۔اسمبلی میں ہاتھا پائی اور بینڈ بجانے کو لایا جا رہا ہے۔

چاہتے ہیں فردوس شمیم ساتھ رہے لیکن فیصلہ کر لیا ہے تو جلدی عمل کریں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ارکان اسمبلی میں آنے پر پابندی نہیں تھی، یہ ون ٹائم پارٹی ہے ان کو دوبارہ نہیں آیا۔ضمنی الیکشن میں انہیں معلوم ہو گا۔عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے تمام ضمنی انتخابات میں انہیں شکست ہوئی۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ لیاری ایکسپریس وے اربن گارسٹ کو مزید بہتر کریں گے۔

64 ہزار سے زائد پودے لگے ہیں۔بارشوں میں نقصان پہنچا ہے۔ملیر کی طرف بھی اربن فارسٹ شروع کیا جا رہا ہے۔جبکہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی شادی کے دعوے سے متعلق بات کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاکر نے شوبازی کی ہے، عورت قابل احترام ہیں ایک سازش کی گئی جو عنقریب بے نقاب ہو گی۔قبل ازیں ۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ماں بیوی بہن بیٹی کا بہت احترام ہے یہ ہمارے سرکا تاج ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دشمنوں کے خلاف یا اپنی شہرت کے لیے انہیں استعمال نہیں کرتے۔ حریم شاہ بھی دوسری بیٹیوں کی طرح ہماری بیٹی ہے جو لوگ بھی اس کے پیچھے ہیں اُن کو ایک عورت کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے شرم آنی چاہئیے۔ قبل ازیں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے بھی اس معاملے پر رد عمل دیا تھا۔ انہوں نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ میں نہ محترمہ کو جانتا ہوں نہ کبھی ملا ہوں اور نہ ہی کبھی میں نے انہیں دیکھا ہے۔

الحمداللہ میں اپنی واحد بیوی اور بچوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گذار رہا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ برائے مہربانی بغیر تصدیق کے اس طرح کی خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔ اگر محترمہ نے واقعی شادی کرلی ہے تو میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جبکہ صوبائی وزیر نواب تیمور تالپور نے حریم شاہ کی خبر کو ڈرامہ اور پبلسٹی اسٹینڈ قرار دےد یا تھا اور کہا تھا کہ اس سے شادی کرنے سے بہتر ہے کہ خودکشی کر لیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ خبر بے بنیاد ہے، پوری خبر حریم شاہ کی اپنی بنائی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں