شہدادپور :گاؤں احمد دین آرائیں میں رات کےاندھیرے میں قبضے کی کوشش

شھدادپور (رپورٹ عباس رضامحمدانی نمائندہ نوائے جنگ برطانیہ/لاہور.)شہدادپور پولیس تھانہ کہ حدود ٹنڈوآدم روڈ سے متصل گاؤں چوھدری احمد دین آرائیں کے بزرگ دیہاتی طالب حسین کی زمین پر قبضے کی کوشش ملزمان باآسانی رات گئے دیواریں منہدم کرگئے مقامی پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔
پولیس تھانہ شہدادپور کی حدود میں قائم گاؤں چوہدری احمد دین آرائین میں بزرگ دیہاتی طالب حسین کی قیمتی اراضی پر تعمیر کی گئی دیوار ملزمان رات کی تاریکی میں باآسانی منہدم کرگئےجس پر بزرگ دیہاتی کا ملزمان اعجاز حسین ولد محمد حٹ آرائیں سجاد ولد محمد حسین آرائیں و دیگر کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے جبکہ مقامی پولیس کی جانب سے تاحال ملوث ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی

اس حوالے متاثرہ دیہاتی طالب حسین کا کہنا ہے کے یہ زمین میرے والد احمد دین آرائیں کے نام ہے جس کا فوتی کھاتہ اسسٹنٹ کمشنر شہدادپور نے ایک آرڈر کے تحت کینسل کردیا ہے لیکن ملزمان اعجاز حسین ولد محمد حسین آرائیں ، سجاد ولد محمد حسین آرائیں و دیگر کے خلاف پولیس کارروائی کرنے کی بجائے ہماری موجودہ زمین پر قبضہ کرنے والوں کو پولیس تحفظ فراہم کررہی ہے

ہم ایس ایس پی سانگھڑ ، سندھ پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں تحفظ فراہم کرتے ہوئے ہماری زمین پر قبضے کی کوشش کرتے ہوئے دیواریں منہدم کرنے والے مندرجہ بالا ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کریں.دوسری جانب ملزمان اعجاز حسین ولد محمد حسین کی جانب سے بزرگ دیہاتی کہ آواز بننے پر صحافیوں کی کردارکشی کی جارہی ہے لیکن مقامی پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں