لاہور:8سالہ بچے کو قتل کرنے والے 8 اور 10 سالہ ملزمان گرفتار

لاہور:انویسٹی گیشن پولیس نے دو ماہ قبل آٹھ سالہ بچے کو قتل کرنے والے دوملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،دونوں ملزمان کی عمریں بھی آٹھ اور سال ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دو ماہ قبل مبین نامی بچہ گھر کے باہر کھیلتے ہوئے ہوئے اچانک غائب ہوگیا جس کے بعد اس کی نعش کھیتوں سے ملی،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحققیات شروع کیں اور مختلف شواہد کی روشنی میں مبین کے دو کمسن دوستوں آٹھ سالہ علی اور 10 سالہ زید کو حراست میں لیا تو انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ملزمان کے مطابق کھیتلے ہوئے لڑائی جھگڑا کے دوران انہوں نے مبین کو سر میں اینٹیں مار کر قتل کردیا تھا اور نعش کھیتوں میں پھینک دی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں