شھدادپور:سمس ہسپتال شہدادپور کے باہر نومولود بچے کی نعش برآمد

شھدادپور (رپورٹ عباس رضا محمدانی نمائندہ نوائے جنگ برطانیہ /لاہور) سانگھڑ کے شہرشہدادپور انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں آئے دن نئے آئے ڈائریکٹر ڈاکٹر ظفر سولنگی کے ناک تلے نااہلی و غفلت کے مختلف اسکینڈلز منظرعام پر آتے رہتے ہیں ایسا ہی ایک نیا افسوسناک انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ آج دن کے اجالے میں صبح کے آٹھ بجکر دس منٹ پر نامعلوم نومولود بچی کی نعش جوکہ سمس ہسپتال کے اندر واقع بجلی کے ٹرانسفارمر کے نیچے بنی کچرا کنڈی سے برآمد ہونے کا پیش آیا ہے جسے ایدھی رضاکار انور علی نے انسانیت کی بہترین مثال بنتے ہوئے بروقت اطلاع ملتے ہی پولیس کو اطلاع دی اور پولیس اہلکار وزیر کی مدد سے کچرے سے اٹھاکر کفن پہنایااور قانونی کاروائی اور تفتیش کے بعد تدفین کا انتظام کیا جائیگا.

اپنا تبصرہ بھیجیں