nepra

نیپرا کا عوام کیساتھ مذاق، بجلی کی قیمت میں28پیسے یونٹ کمی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے خاتم طائی کی قبرپر لات مارتے ہوئے بجلی کی قیمت میں صرف28 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی ہے جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے تحت تین سال کے دوران حکومت نے مجموعی طور پر بجلی کی قیمتوں میں چھ روپے فی یونٹ تک اضافہ کیا ہے.

بجلی پر ٹیکسوں میں اضافہ فی یونٹ بنیادی بنیادی نرخوں کے علاوہ ہے اور تین سو یونٹ سے ایک یونٹ بھی زیادہ استعمال کرنے والے گھریلو صارف کو دو ہزار روپے اضافی اداکرنے پڑتے ہیں کیونکہ ٹیکسوں کے پچیدہ فارمولے کے تحت بجلی کی بنیادی قیمت تو وہی رکھی جاتی ہے مگر ٹیکس دوسرے سلیب کے وصول کیے جاتے ہیں جس کا ریٹ 19روپے55پیسے ہے اسی طرح حکومت نے تین سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے ریٹ نہ بڑھانے کا اعلان کیا تھا مگر اس میں بھی تقریبا3روپے فی یوٹ اضافہ کیا جاچکا ہے .

اپنا تبصرہ بھیجیں