جوہر ٹاؤن دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، دھماکے کی جگہ پر گڑھا پڑ گیا

لاہور : لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 15 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں،جبکہ 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔سی سی پی او لاہور نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دھماکے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ماہرین نوعیت کا جائزہ لے رہے ہیں۔ڈی آئی جی انویسٹیگیشن کے مطابق دھماکے کی جگہ پر گڑھا پڑ گیا ہے۔

تحقیقات کے بعد دھماکے کی وجوہات سامنے آئیں گی،بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دئیے ہیں،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔۔سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے،دھماکا گیس بھی ہو سکتا ہے،ماہرین دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں ہونے والے دھماکے کا نوٹس لے لیا ہے۔

انہوں نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ تحقیقات کا بھی حکم دے دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات دی جائیں۔ انہوں نے زخمیوں کے علاج کے لیے تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ عثمان بزدار نے جناح اور دیگر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کر دی۔واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل لاہور کے پوش علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکا ہوا تھا۔

دھماکے کی وجہ سے اردگرد کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔بتایا گیا ہے کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے باعث شہریوں میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس کی آوازیں دور دور تک سنی گئی ہیں۔پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں