poonam pandey

“اگر ٹیم انڈیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں جیت گئی تو میں کپڑے اتار دوں گی” معروف اداکارہ کا اعلان

ممبئی : بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ پونم پانڈے نے ایک بار پھر ٹیم انڈیا کیلئے جیت کی صورت میں اپنے کپڑے اتارنے کا اعلان کردیا۔

سپاٹ بوائے میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں پونم پانڈے نے کہا کہ انہوں نے بہت سے برہنہ فوٹو شوٹ کرائے ہیں لیکن وہ اپنے ملک اور لوگوں کیلئے بھی کچھ کرنا چاہتی ہیں۔ اسی لیے اگر ٹیم انڈیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ جیت گئی تو وہ کپڑے اتار دیں گی۔

اس موقع پر پونم پانڈے کے شوہر سیم بامبے نے کہا کہ کیا وہ بھی سٹرپ کرسکتے ہیں جس پر اداکارہ نے کہا کہ ایسا مت کرنا ورنہ ٹیم ہار جائے گی۔


خیال رہے کہ پونم پانڈے نے 2011 میں بھی ایسا ہی متنازعہ اعلان کرکے سرخیوں میں جگہ حاصل کی تھی۔ اداکارہ نے ٹیم انڈیا کی ورلڈ کپ میں جیت کی صورت میں کپڑے اتارنے کا اعلان کیا تھا۔ پونم پانڈے شروع سے ہی تنازعات کی زد میں رہتی آئی ہیں، انہوں نے بالی ووڈ کی چند بولڈ فلموں میں ہی کام کیا ہے تاہم اب انہیں فلموں میں کام نہیں ملتا جس کے باعث وہ اپنے نام سے بنی ایک فحش ایپ چلا رہی ہیں۔

یہاں یہ بھی یاد رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل میچ اس وقت ساؤتھمپٹن میں انڈیا اور نیوزی لینڈ کے مابین جاری ہے۔ میچ کا پہلا دن بارش کی نذر ہوگیا جس کے باعث دوسرے روز کھیل کا آغاز ہوا۔ فائنل کا آج تیسرا روز ہے اور نیوزی لینڈ کی ٹیم بیٹنگ کر رہی ہے۔ اس سے پہلے بھارت نے پہلی اننگز میں 217 رنز بنائے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں