کراچی:معروف ٹک ٹاکر نے کالج کی طالبہ کو گھر سے بھگا کر شادی کر لی

کراچی : طالبہ نے کراچی کے معروف ٹک ٹاکر کے ساتھ بھاگ کر پسند کی شادی کر لی۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی ٹاؤن کی رہائشی فرسٹ ائیر کی طالبہ نے سوشل میڈیا پر دوستی قائم ہونے پر معروف ٹاک ٹاکر کے ساتھ گھر سے بھاگ کر شای کر لی۔طالبہ کے والد کی جانب سے تھانہ ٹاؤن پولیس کو بتایا گیا کہ اس کی بیٹی گذشتہ روز سکول گئی لیکن پھر واپس نہیں آئی، بیٹی کی تلاش شروع کی تو معلوم ہوا کہ وہ لاپتہ ہو گئی ہے۔

پولیس نے آخری بار لڑکی کے ساتھ فون پر بات کرنے والے کراچی کے رہائشی کی تلاش شروع کی۔تفتیش کے بعد ہنگو کے رہائشی تک پہنچ کر اس سے تفتیش شروع کی،کیونکہ اسی کے موبائل سے بات چیت ہوتی تھی۔اس نے پولیس کو بتایا کہ لڑکی کے ساتھ بات کرنے والا شخص کراچی میں ایک پولیس افسیر کا پرائیویٹ ڈرائیو ہے، پشاور پولیس نے انس نامی نوجوان کو جیک آباد سے گرفتار کیا۔

وقوعہ سے ایک روز قبل ڈرائیور نے ہنگو کی رہائشی کے ساتھ فون پر بات کی تھی۔تفتیش کے بعد ایس ایچ او تھانہ ٹاؤن جاوید خان پولیس نفری کے ہمراہ کراچی پہنچے اور وہاں لڑکی کو انس نامی ٹک ٹاکر سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے تفتیش کے دوران پولیس کو بتایا کہ اس کی معروف ٹک ٹاکر کے ساتھ انسٹاگرام پر دوستی ہوئی تھی اس کے بعد اکثر وہ موبائل فون پر باتیں کرتے تھے اور پھر گھر سے بھاگ کر شادی کا فیصلہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم انس انتہائی ہوشیار لڑکا ہے۔اس نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے اور گرفتاری سے بچنے کے لیے لڑکی کو اغوا کرنے سے ایک روز قبل اپنا موبائل بند کر دیا تھا۔سوشل میڈیا سے اپنی ویڈیوز بھی ہٹا دی تھیں،وہ ڈرائیور کے موبائل فون سے رابطے کرتا تھا جو اس کی گرفتاری کا سبب بنا۔گذشتہ روز پولیس نے انس کو جیکب آباد تھانہ سول لائن کراچی سے گرفتار کرکے طالبہ کو بازیاب کرا لیا اور بعدازاں دونوں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔جہاں طالبہ نے انس کے ساتھ اپنی مرضی سے شادی رچانے کا اعتراف کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں