کترینہ کیف کا نیا معاشقہ لیکن محبوب کون ہے؟ ساتھی اداکار نے بھانڈا پھوڑ دیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کے معاشقے کی افواہیں کافی عرصے سے پھیلی ہوئی تھیں اور اب ان کے ساتھی اداکار ہرش وردھن نے اس کی تصدیق بھی کر دی ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق بالی ووڈ اداکار انیل کپور کے صاحبزادے ہرش وردھن کپور نے کترینہ اور وکی کے تعلق کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کترینہ اور وکی کے درمیان قربتیں 2019ءمیں بڑھیں اور ان کے تعلق کی افواہیں بھی اسی سال شروع ہوئیں جب انہیں دیوالی پارٹی سے رات گئے اکٹھے نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔
ہرش وردھن سے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا گیا تھا کہ بالی ووڈ کی کسی ایک ایسی جوڑی کے متعلق بتائیں جنہوں نے تاحال اپنے تعلق کو مخفی رکھا ہوا ہے۔ اس پر ہرش وردھن نے کترینہ اور وکی کوشل کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ”یقینا وہ دونوں تعلق میں ہیں اور ان کے تعلق کی افواہیں بالکل سچ ہیں۔مجھے نہیں معلوم کہ یہ راز فاش کرنے پر میں کسی مشکل میں پھنسنے والا ہوں یا نہیں لیکن میرے خیال میں اب وہ بھی شاید اپنے تعلق کو مزید مخفی نہیں رکھنا چاہتے اورآج کل اکٹھے کافی نظر آ رہے ہیں۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں