8 سالہ بچی کو قتل کرکے جنگل میں پھینک دیا گیا، جانور لاش نوچتے رہے

لیاقت پور : لیاقت پور میں تھانہ ترنڈا محمد پناہ کی حدود میں 8 سالہ بچی کا قتل ہوا۔ بچی گذشتہ روز دوپہر ایک بجے کے قریب گھر کے باہر سے لاپتہ ہوئی تھی۔تفصیلات کے مطابق لیاقت پور میں ایک بچی جس کا نام عالیشہ بتایا جاتا ہے اس وقت لاپتہ ہو گئی جب کہ وہ گھر سے باہر گئی تھی۔قاتل نے قتل کے بعد عالیشہ کی لاش کو کماد کی فصل میں پھینک دیا۔

بچی کی لاش گھر سے تقریبا 4 کلومیٹر کے فاصلے پر ملی۔جنگلی جانور بچی کی لاش کو نوچ کر کھاتے رہے۔کماد کی فصل میں گھاس کاٹنے کے لیے جانے والے افراد نے لاش ملنے کی اطلاع پولیس کو دی۔ذرائع کے مطابق لاش کا 30 فیصد حصہ جنگلی جانور نوچ کر کھا چکے ہیں۔پولیس نے شک کی بنیاد پر عالیشہ کے قریبی عزیز کو گرفتار کر لیا۔
ابھی قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی۔

پولیس واقعے کی تفتیش کر دی۔دوسری جانب مریدکے میں مریدکے نامعلوم افراد نے بارہ سالہ لڑکے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش سڑک کنارے پھینک دی ۔ پولیس کے مطابق انہیں مریدکے جی ٹی روڈ صنعتی علاقہ کالاشاہ کاکو کی ایک ہائوسنگ سوسائٹی کے سامنے سے نامعلوم بارہ سالہ لڑکے کی لاش ملی ہے جسے نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے پھینکا ۔

پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔علاوہ ازیں کراچی شہر کے مختلف علاقوں سے دوافراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق شارع نورجہاں کے علاقے نصرت بھٹوکالونی میں لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور موقع سے 35سالہ شخص کی لاش کو اپنے تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے عباسی اسپتال پہنچایا ،پولیس کے مطابق متوفی نشے کاعادی تھا اور نشے کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوا ہے۔ لانڈھی کے علاقے 89سے پولیس نے نشے کی عادی 45سالہ شخص کی لاش کو اپنے تحویل میں لیکرجناح بعدازاں قانونی کارروائی کے بعد سردخانے منتقل کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں