کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں جوڑے کی نازیبا حرکات

اسلام آباد : نجی ایئر لائن کی پرواز میں نوجوان جوڑا نازیبا حرکات کرنے لگا۔ فضائی عملے اور ایئر لائن نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز میں نوجوان جوڑا بوس و کنار اور نازیبا حرکات میں مصروف رہا،جہاز میں فیملیز بھی موجود تھی جنہوں نے اس صورتحال پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

جہاز میں موجود فیملیز کی جانب سے شکایت کے باوجود ایئرلائن انتظامیہ اور فضائی عملے نے مذکورہ جوڑے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ایئر لائن کے عدم تعاون پر جہاز میں سوار دوسرے مسافروں نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو نجی ایئرلائن کے خلاف کارروائی کی درخواست دیدی۔ مسافروں کی درخواست پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعے کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جہاز میں موجود فیملیز کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ جہاز میں لوگوں کے سامنے نازیبا حرکات کرنے والے مذکورہ جوڑے کے خلاف کارروائی کی جائے۔اور آئندہ ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے قوانین بنائیں جائیں۔دوسری جانب ملک میں سیاحت کے شعبہ کے فروغ اور سیاحوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت کی جانب سے ملک میں ایک نئی نجی ائیرلائن کو مقامی پروازوں کا آپریشن شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ نجی ائیر لائن کو پشاور ، چترال ، گلگت ، سکردو اور گوادر کے لئے لائسنس جاری کیا گیاہے۔ سیاحت کے فروغ کے لئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی ائیر لائن نارتھ ائیر کو باقاعدہ لائسنس جاری کر دیا جس کے بعد نجی ائیر لائن کی جانب سے سروس کا آغاز اگلے مہینے سے کردیا جائے گا۔ نارتھ ایرلائن اسلام آباد سے گلگت ، سکردو ، چترال ، گوادر کے لئے فلائٹ آپریشن شروع کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں