کراچی،گلستان جوہر میں نامعلوم ملزمان نے فلیٹ میں گھس کر میاں بیوی قتل کردیا

کراچی: گلستان جوہر میں نامعلوم ملزمان نے چھٹی منزل کے فلیٹ میں گھس کر میاں بیوی کو گولیاں مارکر ہلاک کردیا،مقتولہ ایم کیوایم کے دہشت گردرئیس مما کی سابقہ بیوی تھی ،مقتولین میاں بیوی انسپکٹر کے قتل میں ملوث ملزمان کے سہولت کار تھے،جو مقابلے میں مارجاچکا ہے ،شبہ ہے کہ دوہرے قتل ہلاک ملزم کی مخبری کے شبے پر رونما ہوا۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کے مطابق دوہرے قتل کی واردات شاہراہ فیصل تھانے کی حدود گلستانِ جوہر بلاک 18کے رہائشی اپارٹمنٹس بلیز گارڈن میں ہوئی، نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ سے قتل کئے گئی30 سالہ جعفر حسین اور ان کی اہلیہ38 سالہ فوزیہ جعفر کراچی پولیس کے ایک انسپکٹر کے قتل میں ملوث ملزمان کے سہولت کار تھے، ہلاک میاں بیوی کراچی میں پولیس مقابلے میں مارے جانے والے ملزم واحد عرف فوجی جلبانی کے سہولت کار تھے، پولیس کے مطابق واحد عرف فوجی جلبانی گلستانِ جوہر تھانے کے ایڈیشنل ایس ایچ او رحیم شاہ کو گلستان جوہر میں حملے میں شہید کرنے کا مرکزی ملزم تھا، پولیس نے دعویٰ کیا کہ 19 مارچ کو مقتولین کے فلیٹ میں ہونیو الے مقابلے میں انتہائی مطلوب ملزم واحد بخش عرف فوجی جلبانی مارا گیا تھ

ا،جو میاں بیوی کے ساتھ ان کے فلیٹ میں آکر رکتا تھا،پولیس انسپکٹررحیم شاہ کے قتل کے بعد چھاپے کے دوران ملزمہ فوزیہ جعفر کو گرفتار کیا گیا تھا،اس کا شوہر فرارہو گیا تھا، جبکہ گروہ کے چندہ کارندوں کو بلوچستان اور کراچی سے گرفتار کیا گیا، بعد ازاں دونوں میاں بیوی نے عدالت سے ضمانت حاصل کر رکھی تھی ، تاہم پولیس کو ابتدائی تفتیش میں شبہ ہے کہ دونوں میاں بیوی کو مبینہ طور پر فوجی جلبانی کے گروہ کے ملزمان نے پولیس کو مخبری کے شبہ میں قتل کیا ہے،

اپارٹمنٹس کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو ملزمان صبح 8 بجکر 22 منٹ پر بلیز اپارٹمنٹ بلاک 6 میں پہنچے، کچھ دیر میں ایک شخص سیڑھیوں سے نیچے اتر کر آیا جس نے دونوں ملزمان کو فلیٹ کے بارے میں بریفنگ دی،تینوں ملزمان لفٹ میں بیٹھ کر چھٹی منزل پر واقع فلیٹ نمبر 602 پر پہنچے، 8 بجکر 28 منٹ پرتینوں ملزمان کو تیزی سے واپس بھاگ کر سیڑھیوں سے اترتے دیکھا جاسکتا ہے، تینوں ملزمان ایک ہی موٹر سائیکل پر بیٹھے اور فرار ہوگئے،پولیس نے جائے وقوع سی30 بورپستول کے 4 خول تحویل میں کرلیے،پولیس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مقتولہ فوزیہ ایم کیوایم کے دہشت گرد رئیس مما کی سابقہ بیوی اور کورنگی چکرا گوٹھ کی رہائشی تھی ،فوزیہ اور اس کا شوہر جعفر دونوں ٹیچر بھی تھے،تاہم پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں