اسرائیل کی حمایت .. میا خلیفہ نے جوبائیڈن کو آڑے ہاتھوں لے لیا

نیو یارک : لبنانی نژاد سابق اداکارہ میا خلیفہ نے تجویز دی ہے کہ اگر امریکہ کو اسرائیل کی حمایت کا اتنا ہی شوق ہے تو وہ اپنی ریاست نیو جرسی یہودیوں کے حوالے کردے۔

جب سے اسرائیل اور فلسطین کا تنازعہ شروع ہوا ہے تب سے ہی میا خلیفہ ٹوئٹر پر خاصی متحرک ہیں اور اسرائیل کو خوب آڑے ہاتھوں لے رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک حالیہ ٹویٹ میں جوبائیڈن انتظامیہ کو تجویز دی ہے کہ اگر امریکہ کو اسرائیل کی حمایت کا اتنا ہی شوق ہے تو وہ فلسطین کی جان چھوڑ دے اور اسرائیلیوں کو اپنی ریاست نیو جرسی دے دے۔ یہ اتنی بھی کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے۔

میا خلیفہ نے اس ٹویٹ کے ساتھ ریاست نیو جرسی اور اسرائیل کے رقبے کا موازنہ بھی پیش کیا جس کے مطابق اسرائیل کا رقبہ 8550 مربع میل (22 ہزار 145 مربع کلومیٹر) ہے جب کہ اس کے مقابلے میں امریکی ریاست کا رقبہ بھی لگ بھگ اتنا ہی ہے۔ نیو جرسی کا رقبہ 8729 مربع میل (22 ہزار 591 مربع کلومیٹر) ہے۔

اپنی ایک اور ٹویٹ میں میا خلیفہ نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جمہوریت کیلئے سب سے بڑا خطرہ اسرائیل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں