حکومت کی پٹرول بم گرانے کی تیاریاں

اسلام آباد: اوئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کر لی گئی ہے ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 90 پیسے فی لیٹر اضافہ کا تعین کیا گیا ہے. اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 25 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے اوگرا کی سمری پر وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے گی.

گزشتہ ہفتے اوئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے مئی کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا تھا اوگرا نے مئی کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے. سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.48 ڈالر اضافہ کیا گیا ہے سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.49 ڈالر فی یونٹ اضافہ ہوا ہے. سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 10.252 ڈالر فی یونٹ مقرر کی گئی ہے سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 9.477 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی سوئی ناردرن سسٹم پر اپریل میں ایل این جی کی قیمت 9.969ڈالر فی یونٹ تھی سوئی سدرن سسٹم پر اپریل میں ایل این جی کی قیمت 9.477 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں