نوشہروفیروز:مورو کا بدھک مانیئرکے پشتوں کے دونوں اطراف قائم تجاوزات ختم کرنےکاعمل دوبارہ سے شروع

نوشہروفیروز(رانا ندیم انجم.نوائے جنگ)محکمہ آبپاشی (انہار)مورو کا بدھک مانیئرکے پشتوں کے دونوں اطراف قائم تجاوزات ختم کرنےکاعمل دوبارہ سے شروع،کئی دکان، گھر،چھپرے مسمار کردیئے، بھاری پولیس نفری کے ہمراہ ایگزیکٹو انجینئرمحکمہ آبپاشی (انہار) مورواحمد خان کاکی پوٹو کی قیادت میں بدھک مانیئرکنڈیاروکے دونوں اطراف محکمہ آبپاشی (انہار) کی زمین پر بنائی گئی غیرقانونی دکانیں ،فارم،گھروں ،چھپروں کی تجاوزات کرین ،بھاری میشنری کی مدد سے مسمار کردیں ،اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ عدالتی حکم پر آج صرف محکمہ آبپاشی (انہار) بدھک مانیئر کے پشتوں پر قائم تجاوزات ختم کیں ہیں ،اور ضلع میں میں محکمہ آبپاشی(انہار)کی اراضی پر قائم تجاوزات کے خاتمہ کےلئے آپریشن جاری رہے گا، دوسری طرف سماجی تنظیم اسٹاپ کے محمود حسین نیئرکے مطابق نوشہروفیروز ضلع میں عدالت عظمی کے حکم پر آج محکمہ آبپاشی (انہار) نے نام نہاد کاغذی سطح پر آپریشن کیا ہے با اثر ،سیاسی حمایت یافتہ افرادکےخلاف کارروائی نہیں کی جارہی ہے جبکہ محکمہ بلدیہ،محکمہ ریونیو،محکمہ جنگلات ، محکمہ ریلوے، ڈاکخانہ اور دیگر سرکاری اداروں کی اراضی واگزار کرانے کےلئے آپریشن نہیں کیا جارہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں