ملیر سٹی سے شہر میں منشیات کی سپلائی میں ملوث دو خواتین گرفتار

کراچی (نمائندہ نوائے جنگ) ملیر سٹی سے شہر میں منشیات کی سپلائی میں ملوث دو خواتین گرفتار۔گرفتار خواتین خاندانی منشیات فروش ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں خواتین کے خاندان کے متعدد افراد منشیات فروشی کے مقدمات میں جیل میں ہیں۔گرفتار خواتین سے ساڑھے سات کلو سے زائد حشیش برآمد۔ گرفتار خواتین عزیزہ عرف چلی اور جنت بی بی عرف مامی کے نام پولیس کو انتہائی مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست میں شامل تھے۔ دونوں خواتین کیخلاف 20 سے زائد منشیات کے مقدمات تھانہ ملیر سٹی میں درج ہیں۔ گرفتار خواتین کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کر لی گئیں۔ دونوں خواتین شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی پہنچاتے تھیں۔ گرفتار خواتین کیخلاف مقدمہ درج، تفتیش

اپنا تبصرہ بھیجیں