کراچی میں افسوسناک واقعہ، ڈلیوری بوائے کا روزے کی حالت میں انتقال ہو گیا

کراچی: کراچی میں افسوسناک واقعہ، افطار پارسل پہنچانے کیلئے آنے والا ڈلیوری بوائے عمارت کی لفٹ میں پھنس کر جاں بحق، لاش کئی گھنٹون تک لفٹ میں پھنسی رہی، ڈلیوری بوائے کا روزے کی حالت میں انتقال ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں آن لائن ڈلیوری بوائے لفٹ میں پھنس کر جاں بحق ہو گیا۔افسوس ناک واقعہ شہر کے پوش علاقے کلفٹن تین تلوار میں پیش آیا جہاں افطار کے وقت پارسل پہنچانے کے لیے آنے والا ڈلیوری بوائے رہائشی عمارت کی لفٹ میں پھنس کر جاں بحق ہوگیا۔

لاش کافی دیر تک لفٹ میں پھنسی رہی اور رابطہ نہ ہونے پر فون ٹریس کیا گیا تو لوکیشن عمارت میں آئی۔ جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی اور صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔آن لائن فوڈڈیلوری کمپنی کے دیگر ملازمین نےاپنی مدد آپ کے تحت لاش کو نکلا، اسی اثناءمیں پولیس بھی پہنچ گئی۔

متوفی کی شناخت نوید سعید کےنام سےہوئی ہے اور لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

متوفی افطارکےوقت رہائشی عمارت میں ڈیلوری دینے آیا تھا۔ متوفی کے والدین نے پولیس کو بتایا کہ اُن کا بیٹے نے روزہ رکھا ہوا تھا، کراچی کی سخت گرمی کے باوجود وہ روزے کی حالت میں گھر بار چلانے کے لیے کام کر رہا تھا۔واضح رہے کہ کراچی کے متعدد رہائشی عمارتوں میں لفٹ کے خراب ہوجانے کے مسائل اکثر سامنے آتے رہتے ہیں۔ لیکن جس رہائشی عمارت کی لفٹ میں پھنس کر سعید نامی ڈلیور بوائے انتقال کر گیا،

اس عمارت کی لفٹ میں ایمرجنسی کال کے لیے ٹیلی فون تک موجود نہیں تھا، جبکہ سعید کے موبائل میں بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے وہ کسی سے مدد کے لیے رابطہ بھی نہیں کر سکا، جبکہ سخت گرمی میں روزے کی حالت میں لفٹ میں پھنسے کی وجہ سے اُس کا انتقال ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں