کراچی : سندھ پولیس کے مزید 4اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد متاثرہ افسران و اہلکاروں کی تعداد 6389ہوگئی ہے ۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گذشتہ پانچ روز کے دوران کورونا کے 4 کیسز مثبت آئے۔کورونا وائرس سے متاثرہ افسران و جوانوں کی مجموعی تعداد 6389 ہوگئی ہے ۔
کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 24 پولیس افسران/جوان شہید ہوئے۔
زیر علاج افسران اور جوانوں کی تعداد 27 ہے۔اب تک 6338 افسران اور جوان صحتیاب ہوچکے ہیں۔انہوںنے بتایا کہ کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری ہیں۔کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنیوالے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیئے انتہائی پر عزم اور بلندحوصلہ ہیں۔