پاکستان کا وہ بڑاشہر جہاں کورونا کا کوئی مریض بھی وینٹی لیٹر پر نہیں ہے

کوئٹہ :محکمہ صحت نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ کوئٹہ میں کوئی مریض بھی وینٹی لیٹرپر نہیں ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ کوئٹہ کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے چالیس مریض زیر علاج ہیں ، فاطمہ جناح ہسپتال میں 26 اور شیخ زید میں 14 مریضوں کا علاج جاری ہے ، ہسپتالوں کے تمام مریضوں کو ہائی فلو آکسیجن فراہم کی جارہی ہے ۔

دوسری جانب محکمہ صحت خیبر پختو خوا نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبے میں پانچ ہزار 199 ہیلتھ ورکرز اور بزرگ شہریوں کی ویکسی نیشن کی گئی ہے ، 141 ہیلتھ ورکرزکوویکسین کی دوسری خوراک دی گئی جبکہ 95 ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین کی پہلی خوارک دی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں