سکھر( رپورٹ بابر علی نماندہ نوائے جنگ برطانیہ لاہور۔ سندھ بھر میں موسم گرم پر شہریوں کو بجلی نہ دینے میں ازیت میں مبتلا کردیا اور ماہ رمضان المبارک کے باربرکت مھینے پر سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کے عملے نے جیبیں گرم کرنے پر عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے کا سلسلہ شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کے سب ڈویزنل بندر روڈ،سب ڈویزن 6 بچل شاہ میانی کے محلے گلیوں میں بجلی کرانے میں سیپکو کے ایس ڈی او،لائین سپروائیزر،لائن مین نے ہر ایک تار چوری کرانے پر 6 ہزار سے 10 ہزار روپے رمضان پیکج کا نام دے کر دونوں ہاتھوں سے وفاقی سرکار کو ڈاکے لگانے کا سلسلہ جاری ہے،
ماہ رمضان المبارک میں شیطان کو بند کردیا جاتا ہے مگر انسانیت کا شیطان باہر نکل آ جاتا ہے جس سے مظلوم عوام کے کرپشن کرنے پر مجبور کرنے میں سیپکو عملے کا کردار سامنے آ جاتا ہے،ایسی ہی کھانی سب ڈویزن بندر روڈ کے ایس ڈی او سکھر شمس آباد،بیراج کالونی،بندہانی محلے،بھٹہ روڈ سمیت دیگر علاقوں میں سرعام بجلی چوری کرائی جارہی ہے جبکہ سب ڈویزن 6 کے نیو سکھر،بچل شاہ میانی،آصف کالونی،قادر آباد سیپکو کے کچھ کرپٹ عملے نے بجلی چوری کرانے میں ملوث پایا گیا ہے جس کی جیب سے ہزاروں روپے سیپکو عملے کی جیب میں نہیں پہنچتی ہے اس علاقوں پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کی تاریں بناجواز کاٹنے کا شروع کیا جاتا ہے مگر شہری ان کرپٹ آفسران کی بلیک میلنگ کر کے شہریوں کو مجبور کرائی جاتی ہے اور ان سے ہزاروں روپے لئے جاتے ہیں یہ ہے رمضان پیکج ہے۔۔۔۔۔